قومی اسمبلی میں خورشید شاہ سمیت دیگر ارکان کی سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:07:14 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:07:14 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:04:20 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:04:20 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:04:20 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:02:20 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 18:59:43 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 18:59:43 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 18:54:15 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 18:43:26 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 18:40:07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

قومی اسمبلی میں خورشید شاہ سمیت دیگر ارکان کی سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمہوریت اداروں کی مضبوطی میں ہے مگر یہاں فرد واحد کی مضبوطی میں لگے رہتے ہیں،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا , ارکان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر ارکان نے سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا، خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کی بڑی اہمیت ہے یہ ریفارمز جتنے جلدی اور بہتر ہونگے اتنا ہی اچھا ہو گا، الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے حکومت نے ھنی مون پر یڈ ختم کر دیا ہے مگر کوئی بڑا کام نہیں کیا، آنیوالا وقت آپ کیلئے چیلنج ہو گا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آپ ایوان کے درمیان لکیریں ختم کریں ایوان کو ماڈل بنائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ آپ کی جگہ کوئی دوسرا امیدوار ہوتا تو ہم یقیناً سوچتے،ڈاکٹر جی جی جمال نے کہا کہ سات سالوں سے ہمارے لوگ خیموں میں رہ رہے ہیں اگر کیمپ بند کرو گے تو یہ لوگ کہاں جائیں گے؟ فوتگی کے وقت دفن کرنے کیلئے جگہ نہیں ملتی ان کو ہم نے بھکاری بنا دیا ہے ۔

حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ آپ نے دو وکٹ لاہور اور ایک وکٹ یہاں لے کر ہیٹ ٹرک کی ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جمہوریت اداروں کی مضبوطی میں ہے مگر یہاں فرد واحد کی مضبوطی میں لگے رہتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نو منتخب سپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہم نے بہت جدوجہد کی ہے اور نظام کی بہتری کی کوشش کی ہے اور اس کیلئے قربانی دی ہے ۔

شفقت محمود نے مقابلہ کیا اور نتائج تسلیم کئے یہ اچھا اقدام ہے، الیکشن ریفارمز کی بڑی اہمیت ہے یہ ریفارمز جتنے جلدی اور بہتر ہونگے اتنا ہی اچھا ہو گا۔ انہوں نے سپیکر ایاز صادق سے کہا کہ آپ کا دوسری مرتبہ سپیکر منتخب ہونا اعتماد ہے آپ اس بات کو سمجھیں کہ کیوں ارکان نے دوبارہ آپ پر اعتماد کیا، یہ سب آپ کے ماضی کے کردار کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے حکومت نے ھنی مون پر یڈ ختم کر دیا ہے مگر کوئی بڑا کام نہیں کیا، آنیوالا وقت آپ کیلئے چیلنج ہو گا ۔ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے سپیکر اور شفقت محمود کو مبارکباد دی کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان سے استعفیٰ دے کر چلے گئے تھے مگر اب ہم اور سپیکر اکٹھے ایوان میں واپس آئے ہیں 9 نومبر اقبال ڈے ہے اس دن سپیکر ایاز صادق کا انتخاب تاریخی بات ہے عوامی جمہوریت کا قیام اور اس کی ضمانت ایوان ہی دے سکتا ہے اگر حکومت کے ایجنڈے کو فوقیت ملتی ہے تو غلط ہے آئین قانون کی بالادستی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/11/2015 - 19:02:20 :وقت اشاعت