وقت کا انوکھا سفر 18 سالہ نوجوان نے 38 سال پہلے 2015 میں خود کا انٹرویو لے لیا تھا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 9 نومبر 2015 18:56

وقت کا انوکھا سفر 18 سالہ نوجوان نے 38 سال پہلے 2015 میں خود کا انٹرویو لے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر۔2015ء)اگر کبھی آپ کا ماضی جیتی جاگتی شکل میں آپ کے سامنے آجائے تو آپ اس سے کیا سوال کریں گے؟ آپ سب سے پہلے یہی سوچیں گے کہ ایسا ممکن ہی نہیں۔ تاہم ایک شخص نے یہ ممکن کر دکھایا ہے۔ 38 سال پہلے پیٹر ایمشولر نے اپنی ویڈیو ریکارڈنگ کی، جس میں ظاہر یہ کیا گیا کہ وہ سامنے بیٹھے ہوئی مستقبل کی اپنی ہی شخصیت سے باتیں کر رہا ہے۔

اب 38 سال بعد 18 سالہ پیٹر کا مہمان 56 سالہ پیٹر مہمان کی کرسی پر بیٹھ ہی گیا ہے۔دونوں کرداروں نے اپنے کوٹ پر ایک بیج لگایا ہوا ہے، جس میں ان کی عمر لکھی۔ ایک کے کوٹ پر 18 لکھا ہےا ور دوسرے کے کوٹ پر 56، جو ان کی عمروں کا ظاہر کرتے ہیں۔ان دوریکارڈنگ کو ایک ساتھ ملانے سے جو کلپ بنا ہے، اسے دیکھ کر شوشل میڈیا پر لوگ کافی محظوظ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

18 سالہ پیٹر نے 13 نومبر 1977 کو اپنا جو انٹرویوڈ ریکارڈ کیا تھا، اپنے جو تاثرات دئیے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنے مستقبل کے انٹرویو کے پلاننگ بھی اسی وقت کر لی تھی۔

18 سالہ پیٹر ، 56 سالہ پیٹر سے اُس کی دولت کے بارے میں پوچھتا ہے، اس کی شادی کے بارے میں سوال کرتا ہے اور 56 سالہ پیٹر کے باپ کے بارے میں بھی سوال کرتا ہے ، جس کا 56 سالہ پیٹر فوراً جواب دیتا ہے۔ 56 سالہ پیٹر نے اب ایک پیج بھی بنایا ہے جہاں اُس نے لوگوں سے چندے کی اپیل کی ہے، اُس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انٹرویو کی بنیاد پر ایک فلم بنائے گا۔ پیٹر کی مطلوبہ رقم جو 10 ہزار ڈالر تھی، جمع ہو چکی ہے۔امید ہے کہ جلد ہی اپنی نوعیت کا پہلا ٹاک شو دیکھنے کو ملے گا، جس میں مہمان اور میزبان پیٹر ہی ہوگا مگر عمروں کے فرق کی وجہ سے الگ شخص محسوس ہوگا۔