پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ دسمبر میں ہو گا: ششانک منوہر

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 18:47

پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ دسمبر میں ہو گا: ششانک منوہر

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ دسمبر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے معاملے کو پھر التوا کا شکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے نئے سربراہ ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ دسمبر میں ہو گا۔ اس حوالے سے بال بھارتی حکومت کے کورٹ میں ہے۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہی سیریز کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :