پاکستان اور بھارت کے سرحدی فوجی افسران کاایک ہفتے میں دوسرا اجلاس

کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی برقراررکھنے کے عزم کااظہار

پیر 9 نومبر 2015 18:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے سرحدی فوجی افسران کے درمیان ایک ہفتے میں دوسرا اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی برقراررکھنے کے عزم کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے کمانڈروں کی ملاقات جموں میں آرایس پورہ سیکٹر کی ایک چوکی پر ہوئی جس میں جنگ بندی برقراررکھنے کے معاملات پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر بھارت کی طرف سے پانچ رکنی جبکہ پاکستان رینجرز کی طرف سے چار رکنی ٹیم نے بات چیت میں شرکت کی ۔اس سے قبل تین نومبر کو اسی مقام پر دونوں ممالک کے فوجی افسران کی فلیگ میٹنگ ہوئی تھی جس میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھاتاکہ سرحدی علاقوں میں کسان فصلیں کاشت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :