یوم اقبال ، اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہڑتال ، عدالتی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا

سائلین کو مشکلات کا سامنا

پیر 9 نومبر 2015 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) یوم اقبال کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہڑتال کے باعث عدالتی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کی اسلام آباد کی مقامی عدالتوں میں یوم اقبال پر حکومتی چھٹی کی منسوخی کرنے کی وجہ سے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلاء کے بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتی کارروائیاں شدید متاثر ہوئی ۔ سائلین عدالتی پیشی پر جانے کے لئے اپنے وکلاء کے پیچھے بھاگتے نظر آئے سائلین کا کہنا تھا کہ اپنے کیسز کی پریشانی تھی عدالت آنے پر اپنے وکلاء کے ساتھ جج بھی نظر نہیں آرہے ۔ متعدد عدالتوں نے ملزمان اور مدعی کو اگلی پیشی پر ٹرخا دیا گیا

متعلقہ عنوان :