شادمان انڈر پاس کا افتتاح تاخیر کا شکار، انڈر پاس کے اردگرد ملبے کے ڈھیر تاحال موجود

پیر 9 نومبر 2015 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والا شادمان انڈر پاس کا افتتاح تاخیر کا شکار، انڈر پاس کے اردگرد ملبے کے ڈھیر تاحال موجود ہیں ۔ٹیپا انتظامیہ کے مطابق ملبہ ہٹانے کا انتظام شام تک مکمل ہوجانے کے بعد انڈر پاس کو کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاد مان ٹریفک انڈر پاس کا افتتاح گذشتہ روز 9نومبر کو علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے کیا جانا تھا مگر انڈر پاس کے اردگرد ملبہ کا ڈھیر اور نامناسب انتظامات کے باعث شادمان انڈر پاس کا بروقت افتتاح نہیں کیا جاسکا۔ البتہ ٹیپا انتظامیہ کے مطابق تمام تر ملبہ شام تک اٹھالیا جائے گا اور کلیرنس ہونے کے بعد شادمان انڈر پاس کو کھول دیا جائے گا