Live Updates

تحریک انصاف نے ہم سے سپیکر کا ووٹ مانگا نہ ہی پی ٹی آئی نے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں یہ بتایا گیا،سراج الحق

پیر 9 نومبر 2015 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہم سے سپیکر کا ووٹ نہیں مانگا اور نہ ہی پی ٹی آئی نے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے ہمیں یہ بتایا کہ شفقت محمود ان کے سپیکر کے امیدوار ہیں یہاں تک کہ انہوں نے کل رات تک بھی جمات اسلامی سے کوئی رابط نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دینے پھولوں کی چارد چڑھانے ، فاتحہ خوانی کرنے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی بنیادی طور پر ایک جمہوری جمات ہے اور جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کے چار ارکان ہیں جنہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پارٹی منشور کے تحت نہیں ہوئے عوام کو مطمئن کوکے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے۔ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی نے کمیٹی بنادی تھی جو فیصلہ کرنے میں خود مختار تھی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات