صوبائی حکومت نے صوبائی محکموں کے ملازمین کی ہڑتالوں ، احتجاج پرپابندی عائد کرنے کیلئے سفارشات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال

پیر 9 نومبر 2015 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی حکومت نے ہسپتالوں کے بعد مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کی ہڑتالوں ، احتجاج پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے سفارشات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے ۔ صوبائی محکموں کے ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث صوبائی محکموں کی کارکردگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید ترین مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی بندش اور آئے روز مظاہروں کے باعث ٹریفک معاملات بھی درپیش ہوتے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری محکموں کے ملازمین کے احتجاج اور ہڑتالوں پرپابندی عائدکرنے کی سفارشات کی گئی ہے اور سول سیکرٹریٹ ،محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، میونسپل کارپوریشن پشاور ، بنکس ، ایس ڈی اے ، پی ڈی اے ، مواصلات و تعمیرات ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ، محکمہ تعلیم ، لوکل گورنمنٹ کے مختلف اداروں کے ملازمین سمیت تمام صوبائی محکموں ان کے ذیلی اداروں کے ملازمین پر یہ پابندی عائد ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری آج دیدی جائیگی جس کے بعد احتجاجوں اور ہڑتالوں کے روکنے کی ذمہ داری متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز پرعائدہو گی۔

متعلقہ عنوان :