Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی، جلدی کے چکر میں کئی غلطیاں کر بیٹھے

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 18:08

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی، جلدی کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی ہوئی اور اس دوران جلدی کے چکر میں کئی غلطیاں بھی کر بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 6 ماہ بعد پارلیمنٹ واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان دیکھتے ہی دیکھتے پارلیمنٹ آئے اور اپنا ووٹ کاسٹ کرکے فوری واپس چلے گئے۔ اس دوران عمران خان سے جلدی کے چکر میں کئی غلطیاں بھی ہوئیں۔ پہلے تو پارلیمنٹ آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی سے غلط موڑ لے بیٹھے، پھر اسپیکر کے انتخاب کیلئے وہ ووٹ بھی صحیح سے نہ ڈال سکے اور اپنے ووٹ کو بیلٹ باکس کے باہر ہی چھوڑ کر پارلیمنٹ سے چلے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات