علامہ اقبال ایک قومی شاعر ہی نہیں بلک عظیم سیاست دان بھی تھے ، رہنماء مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب

پیر 9 نومبر 2015 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی اور جنرل سیکرٹری پنجاب سیدہ ماجدہ زیدی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 138 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خواتین نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے مزار اقبال پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایک قومی شاعر ہی نہیں تھے بلکہ ایک عظیم سیاست دان بھی تھے جب آپ میدان سیاست میں اترے تو مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو شاعر مشرق کے خواب کی تعبیر بھی کہا جاتا ہے ، اس تقریب میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب کنول نسیم نائب صدر ، ظفر چوہدری سینئر نائب صدر پروین گل ، تبسم ناز سمعیہ طارق ، ثمینہ ناز ،تبسم نذیر و دیگر عہدیداران اور پاکستان کے حکمران شریک تھے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اقبال ڈے کی چھٹی کینسل کرنا شرمناک ہے ، ماجدہ زیدی و کنول نسیم نے کہا کہ حکمرانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک لبرل ملک ہے جبکہ یہ دو قومی نظریہ پر حاصل کیا گیا علامہ اقبال نے فرمایا کہ مسلمان قومیت علاقہ یا نسل پر نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو توحید و رسالت ہے ، جہاں مسلمان اسلامی شریعت کے مطابق اپنے اپنے مسائل حل کرسکیں ،پروین گل نے کہا کہ بطور قوم ہمیں سیاسی ہیروز کو بھولنا نہیں چاہئیے آنے والی نسلوں کو نظریہ پاکستان کے بارے میں آگاہی دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :