ایوان کی یہ بھرپور خواہش تھی کہ آپ نے جس احسن انداز سے ہاؤس چلایا، آپ دوبارہ منتخب ہوں

ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ یعقوب خان کی سردار ایاز صادق کومبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 17:51

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اراکین نے سردار ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایوان کی یہ بھرپور خواہش تھی کہ آپ نے جس احسن انداز سے ہاؤس چلایا، آپ دوبارہ منتخب ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ یعقوب خان نے سردار ایاز صادق کو ضمنی انتخاب میں کامیابی اور دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

صلاح الدین نے کہا کہ اس ایوان کی اکثریت نے ایک بار پھر آپ پر اعتماد کیا ہے۔ صاحبزادہ یعقوب نے کہا کہ جب احسن طریقے سے آپ نے ہاؤس چلایا ہے ہم سب کی خواہش تھی کہ آپ دوبارہ اس کرسی کو سنبھالیں اور الله تعالیٰ نے ہماری خواہش پوری کر دی۔