ترکی میں مقیم شامی بچوں میں سے دو تہائی سکول نہیں جا رہے،ہیومن رائٹس واچ

پیر 9 نومبر 2015 17:37

نیویارک۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ترکی میں مقیم شامی بچوں میں سے دو تہائی سکول نہیں جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس ترکی میں موجود تقریباً7 لاکھ شامی مہاجر بچوں میں سے صرف 2 لاکھ ہی کوسکولوں تک رسائی حاصل رہی۔

رپورٹ میں اس کی ایک وجہ ترک زبان سے ناآشنائی کو بھی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ بچے سکول نہیں جاتے تو مستقبل میں یہ معاملہ ایک بڑے مسئلے کا روپ دھار سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے ان کو بے روزگاری کا سامنا اور ان کے شدت پسندانہ سوچ کی جانب بڑھ جانے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :