قومی اسمبلی اجلاس، سپیکر کے انتخاب کے لئے ایوان میں اسپیکر ڈائس کی دونوں جانب دو پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے،پولنگ کا عمل دن ایک بجے تک جاری رہا

پیر 9 نومبر 2015 17:33

اسلام آباد ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کے موقع پرایوان میں اسپیکر ڈائس کی دونوں جانب دو پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طاہرہ اورنگیزیب جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے علی محمد خان نے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سرانجام دیئے۔ قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پولنگ کے دوران ہدایت کی کہ پولنگ بوتھ کے سامنے پولنگ ایجنٹوں کے علاوہ کسی کو بھی کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پولنگ کا عمل دن ایک بجے تک جاری رہا۔ وقت ختم ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ہدایت کی کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے جس کے بعد پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں پریذائیڈنگ افسر نے بیلٹ باکس کھولا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ گنتی کے بعد قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اعلان کیا کہ مجموعی طور پر 300 ووٹ ڈالے گئے۔ سردار ایاز صادق نے 268 ووٹ حاصل کئے جبکہ شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے۔ ایک ووٹ invalid ہوا۔ اس طرح سردار ایاز صادق اسپیکر منتخب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :