احمدیار، تین نامعلوم ڈاکودن دھاڑے زمیندار سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل فون ،نقدی چھین کر فرار

پیر 9 نومبر 2015 16:55

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) تین نامعلوم ڈاکودن دھاڑے زمیندار سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں163/EB کا رہائشی و زمیندار عبدالرشید ولد سکندر کلرموٹرسائیکل پر سوار شہر سے گھر واپس جارہاتھا کہ محمدنگر کے نزدیک -3 نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دہاڑے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،موبائل فون اور نقدی کل مالیت95 ہزار روپے لوٹ لی ڈاکو فرار ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔