بنوں، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،پولیس اہلکارکے قتل میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 16:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) بنوں سی ٹی ڈی کی کاروائی ،پولیس اہلکارکے قتل میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا محکمہ انسداد دہشت گردی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مبینہ ملزم نور سعید عرف لعل گلاب جس نے گذشتہ دنوں تھانہ منڈان میں تعینات کنسٹیبل شاہ زیب کوقتل کر دیا تھا بنوں سے کراچی فرار ہونے والا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے فوری کاروائی کرکے منڈان گیٹ کے نزدیک ناکہ بندی کی ناکہ بندی کے دوران مبینہ خطرناک ملزم نور سعید عرف لعل گلاب کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :