کراچی : شیر شاہ میں ٹریفک حادثہ ، 6 افراد زخمی

پیر 9 نومبر 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ٹریفک حادثے سے فلاحی ادارے کے رضاکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پل گلبائی سے ماری پور جانے والے روڈ پر اناج سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جبکہ پیچھے سے آنے والی فلاحی ادارے کی ایمبیولینس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں فلاحی ادارے کے رضاکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔