مسلم لیگ( ن) سندھ کی جانب سے سردار ایازصادق کو دوبارہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور سردار ایازصادق کا دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا مطلب 2013 کے انتخابات شفاف تھے۔عوام نے دھاندلی کے تمام الزامات کو مسترد کردیاہے۔ن لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ این اے122کے عوام نے ایازصادق کو امین اور صادق قراردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرناسیاست نے ملک کو کافی نقصان پہنچایا ہے اب وقت ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سوچناچاہیے۔محمد اسلم ابڑو نے سردار ایازصادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایازصادق کی فتح پارلیمنٹ کی فتح ہے اور جمہوریت کی لیے ایازصادق نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن دوسرے مرحلے میں بدلیاتی انتخابات میں فوج مقرر کرے۔

متعلقہ عنوان :