جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی ،اہم ریکارڈ سمیت قیمتی سامان جل کر راکھ

پیر 9 نومبر 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی تیسری منزل پرآتشزدگی سے اہم ریکارڈ سمیت قیمتی سامان بھی جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اس وقت آگ لگی جب طلباو طالبات تعلیم میں مشغول تھے۔ آتشزدگی سے خوفزدہ درجنوں طلباو طالبات یونیورسٹی کے گیٹ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آگ نے تیسری منزل پر موجود اہم ریکارڈ اور قیمتی فرنیچر سمیت دیگر سامان کو راکھ میں تبدیل کر دیا خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ طلبانے بتایا کہ تیسری منزل پر آتشزدگی سے لیکچر ہال میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا ہے۔وہ پریشان ہیں کہ ان کا کل ہونیوالا پیپر ہو پائیگا یا نہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہونے کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آگ لگی وہاں ریکارڈموجودہی نہیں تھا۔ انہوں نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی جو چند گھنٹوں میں رپورٹ پیش کریگی۔