محکمہ انسداد دہشت گردی کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھادیاگیا

پیر 9 نومبر 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھادیاگیا ہے ۔سکھر اور حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کے 2تھانے قائم کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق سکھر اور حیدر آباد ریجن میں ہونے والی دہشت گردی کے مقدمات ان ہی تھانوں میں درج کیے جائیں گے ۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھانے کا فیصلہ سانحہ جیکب آباد کے باعث کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :