کئی منصوبے ہیں جن میں وفاق نے مدد کرنا تھی لیکن کی نہیں ،نثار احمد کھوڑو

پیر 9 نومبر 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو قابل تقسیم محاصل سے سندھ کو 164ارب روپے دینے تھے جس میں سے اس وقت تک سندھ کو صرف 50ارب روپے دیئے گئے ہیں ۔ کئی منصوبے ہیں جن میں وفاق نے مدد کرنا تھی لیکن نہیں کی ۔وفاق سے پوچھا جائے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے یا سندھ حکومت ۔

پیر کو کھوکھراپار میں واقع اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اسکول کی عمارت کھولنے آیا ہوں تو اس میں کیا غلط بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے آنے پر علاقے میں صفائی ستھرائی ہوگئی تو اس میں کیا برا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ پر تنقید کرنے کی گستاخی نہیں کرسکتا لیکن صورت حال چھپا بھی نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

وفاق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کاہ کہ وفاق سے پوچھا جائے کہ جھوٹ وہ بول رہا یا سندھ حکومت ؟ کئی منصوبے ہیں جن میں وفاق نے مدد کرنا تی لیکن نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو 114ارب روپے دینے ہیں جو کہ سندھ کو نہیں دیئے جارہے ہیں ۔وفاقی حکومت سندھ کو مکمل فنڈز دینے سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے ۔سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل حصہ فراہم نہیں کیاجارہا ہے جو دیا ہے وہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے ۔حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی تو بلند و بانگ دعوے بھی نہ کرے ۔