خیبر پختونخوا کے تمام پچیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
پیر 9 نومبر 2015 16:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے تمام پچیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل (منگل ) سے شروع کیاجائیگا ۔ چار روزہ اس مہم کے دوراں مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے کُل 5,477,687 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق اس مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کل 17180ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 14709 موبائل،1586 فکسڈ اور 111 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے مختلف مقامات پر 774 ٹرانزٹس پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں تاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطروں کو یقینی بنایا جاسکے ۔
درین اثنا ء سنیئر صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی کی زیر صدارت محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کی تیاریوں اور اس مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے سے معاملات پر تفصیلی غورو حوص کیا گیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے پولیو کے خاتمے کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی اس مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور اُن علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں بعض والدین کی طرف سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔
اُنہوں نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ ایسے علاقوں کا خود دورہ کریں اور وہاں کے مقامی منتخب عوامی نمائندوں ، علماء اور مقامی انتظامیہ کے نمائندوں کی مدد سے انکاری والدین کو آگہی دیں اوراُنہیں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے پر آمادہ کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.