کراچی، ملتوی انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع ہو گئی ،6ہزار ورکرز مہم میں حصہ لیں گے

پیر 9 نومبر 2015 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) کراچی کے3اضلاع میں دو بار ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم پیر سے دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے پولیو مہم کے لئے تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق چار روزہ انسداد پولیو مہم میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے کچھ حصوں میں جاری رہے گی جبکہ مہم میں6 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :