”ایک اور طلاق کا تذکرہ“

صدیق الفاروق کا ایک خاتون سے شادی کے بعد اسے تین ماہ بعد طلاق دینے کا اعتراف

پیر 9 نومبر 2015 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورچیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کے عشق میں بھی ایک نوجوان لڑکی آگئی تھی جس نے شادی بھی کرلی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور تین ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی جس کا انکشاف خود صدیق الفاروق نے بھی کیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے صدیق الفاروق نے بتایاکہ ’خوبصورت چہرہ ، لمبے اور گنگھریالے بال، خوبصورت آنکھیں ، پتلے ہونٹ اچھے لگتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں صدیق الفاروق نے بتایاکہ مذکورہ خاتون خدمت خلق کے کاموں کے دوران ملی اور مکمل پردے میں ان سے رابطہ بھی ہوا ، وہ شادی پر بضد ہوگئیں لیکن عمر میں فرق واضح کیا ، وہ خاتون 30سال چھوٹی تھیں۔صدیق الفاروق نے بتایاکہ’ معذرت پروہ تین مہینے روتی رہیں اور پھر رابطہ شروع کردیاتومیں ان کے گھر چلاگیا، والدین سے بات چیت کی تو طے پایاکہ ہفتے میں چار دن پہلی بیوی اور نئی والی کوتین دن ملیں گے لیکن شادی کے بعد وہ اس بات سے مکرگئے اور کہاکہ دوتین بچوں تک آپ نئی اہلیہ کووقت دیں ، پہلی والی کیساتھ عشرے بتادیئے ،وہاں جاناضروری ہوتو کچھ دیر کیلئے چلے جایاکریں لیکن کوشش کے باوجود خاتون نہ مانیں اور پھر تین ماہ کے قلیل عرصے میں ہی علیحدگی ہوگئی۔

”ایک اور طلاق کا تذکرہ“