سرگودھا،ایک یونین کونسل کا وائس چیئرمین کا امیدوار اشتہاری نکل آیا، پولیس نے گرفتار کرلیا

پیر 9 نومبر 2015 16:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) یونین کونسل سجوکہ سے وائس چیئرمین کا امیدوار اشتہاری ملزم نکل آیا پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوسی سجوکہ سے امیدوار برائے چیئرمین ممتاز اعوان 13 لاکھ روپے کے فراڈکیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا جس کی کافی عرصے سے پولیس کو تلاش تھی۔ مخبر کی اطلاع پر واں بھچراں پولیس نے پیر کے روز گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :