یہ ووٹ کس کا ہے؟؟؟؟

”یہ پارلیمنٹ ملک دشمن ،عوام دشمن اور کسان دشمن ہے اس لئے اسے ووٹ دینا جرم ہے“ایک رکن کی سرخ تحریر ووٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی

پیر 9 نومبر 2015 16:44

یہ ووٹ کس کا ہے؟؟؟؟

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کیلئے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے غصے کا اظہار اپنے ووٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی کارکردگی سے جہاں عوام مایوس ہیں وہیں ایوان کے اندر سے بھی اس کا برملا اظہارکیا جارہا ہے جس کا ثبوت سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاسٹ کئے جانے والے ووٹوں میں سے ایک مسترد شدہ ووٹ پر لکھی گئی تحریر سے واضح ہے۔

سپیکر کے انتخاب کیلئے 300 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔مسترد شدہ ووٹ پر سرخ سیاہی سے ”یہ پارلیمنٹ ملک دشمن ،عوام دشمن اور کسان دشمن ہے اس لئے اسے ووٹ دینا جرم ہے“تحریرتھا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس ووٹ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔