پارلیمینٹ کی لفٹ بند ہوگئی، حمزہ شہباز دس سے بارہ منٹ پھنسے رہے،سپیکر کو شکایت کر دی
پیر 9 نومبر 2015 16:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پارلیمینٹ کی لفٹ بند ہونے کے باعث رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمینٹ ہاوٴس آئے تھے اور لفٹ میں پھنس گئے اور 10 سے 12 منٹ اندر ہی رہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سیکنڈ فلور سے گراوٴنڈ فلور پر جا رہے تھے اور لفٹ میں ان کے ساتھ 6 سے زائد اراکین اسمبلی بھی موجود تھے تاہم گراوٴنڈ فلور پر پہنچتے ہی لفٹ کا دروازہ پھنس گیا۔
لفٹ میں زیادہ تعداد میں افراد ہونے کے باعث گھٹن محسوس ہونا شروع ہوگئی تاہم 10 سے 12 منٹ کے بعد لفٹ کا دروازہ کھل گیا اور حمزہ شہباز سمیت تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کے بعد ٹیلی فون کرکے حمزہ شہباز نے سپیکر سردار ایازصادق کو صورتحال سے آگاہ کیا اور شکایت کی جس کے ازالے کا انہوں نے یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.