صدر ممنون حسین اور وزیراعظم کی سردار ایاز صادق کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے سردار ایاز صادق کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، صدر نے کہا کہ ایاز صادق کا انتخاب جمہوری اقدار کی مضبوطی کا باعث بنے گا،وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایاز صادق آئندہ بھی جمہوری روایات برقرار رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہا ر کیا۔وزیراعظم نواز شریف نے جمہوری روایات برقرار رکھنے پر ایاز صادق کے کردار کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ ایاز صادق آئندہ بھی جمہوری روایات برقرار رکھیں گے۔صدر نے کہا کہ ملک میں جمہوری روایات کو فروغ مل رہا ہے اور جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔