علامہ اقبال جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، ڈاکٹر ہما بخاری

پیر 9 نومبر 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس کی وائس چےئر پرسن ڈاکٹر ہما بخاری نے حکیم الامت، شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز ش شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال عظیم شاعر تھے جنہوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کی صیح رہنمائی کی اور اپنی شاعری سے منتشرقوم میں احساس خوبی کو بیدار کیااور بر صغیرکے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی انہوں نے صرف تصور پاکستان ہی نہیں دیا بلکہ سیاسی بصیرت سے کام لے کر قوم کے لئے قائد کی نشانداہی کی یہ کارنامہ ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہما بخاری نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں میں تعمیر پاکستان کا جذبہ پیدا کیااس کی بدولت پاکستان وجود میں آیا اب طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعلی تعلیم پر توجہ دیں تا کہ بین الا اقوامی طو ر پر پاکستان کا وقار بلند ہو۔نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کے رجسٹرار سلمان جمال نے کہا کہ دراصل ہم اپنے قومی ہیرو کو بھولتے جارہے ہیں اس لئے ہم اپنے منشور کے مطابق ایسی شخصیات کی یاد میں تقریبات منعقد کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے بنانے کے لئے قربانیاں دی۔