اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کئے جانے سے پارلیمنٹ کو استحکام ملے گا ،نجیب اللہ نیازی
پیر 9 نومبر 2015 16:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن وصدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نے چیئرمین ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں یوم اقبال کے موقع پر قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر سردار ایاز صادق کو دوسری مرتبہ قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کا ثمر ہے کہ سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا دوبارہ اسپیکر منتخب کئے جانے پر اپوزیشن کی جماعتوں بشمول متحدہ قومی موومنٹ و پیپلز پارٹی نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کئے جانے سے پارلیمنٹ اور اداروں کے استحکام میں فروغ ملیگا اور اداروں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
جمہوریت کا تسلسل ہی کامیاب پاکستان کی ضامن ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی تو اکیلے ہی سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کراسکتی تھی لیکن پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کی راہ اختیار کی اور تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا اس لئے پاکستان مسلم لیگ ن نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے اور جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مثبت روایت کو فروغ دینے کی اپیل کی جس پر پاکستان مسلم لیگ ن تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تحریک انصاف سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ آئندہ کے اڑھائی سال وہ بھی خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے محنت کریں گے اور ہمیں بھی عوام کی خدمت کیلئے الجھانے کے بجائے مثبت اپوزیشن کردار ادا کریں گے۔
دھرنوں اور اسٹریٹ پالیٹیکس میں کافی وقت ضائع ہوچکا ہے ہمیں عوام کے دیئے مینڈیٹ کے مطابق ان کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ تحریک انصاف سیاسی تنہائی کے خول سے باہر نکل کر قومی سیاسی دھارے میں مثبت کردار کے ساتھ واپس آکر سنجیدہ سیاست کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.