حکومت کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ‘ شفقت محمود

ایاز صادق پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہونے سے بچائیں ‘اسد عمر

پیر 9 نومبر 2015 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی سپیکرشپ کے امیدوار شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نمبر گیم ہمارے حق میں نہیں ہے‘ اسکے باوجود حکومت کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے‘ پی ٹی آئی واحد اپوزیشن پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایاز صادق پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہونے سے بچائیں۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے معنی کر دیا ہے۔ جب پارلیمنٹ معنی خیز ہوجائے گی تو عمران خان ہر روز آئیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ امید ہے کہ ایاز صادق صاحب منتخب ہونے کے بعد ثابت کریں کہ عوام نے جن نمائندوں کو منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے وہ واقعی کوئی مقصد رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق رضا ربانی سے سیکھیں کہ وہ کس طرح سے ایوان کو چلا رہے ہیں تاکہ اسمبلی کا وقار دوبارہ بحال ہو سکے۔