Live Updates

تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اپنی ہی حکومت کے خلاف بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے

پیر 9 نومبر 2015 16:32

پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل اپنی ہی حکومت کے خلاف بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے اورکہا ہے کہ ان کے علاقے میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ‘حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ‘ترقیاتی کاموں کا م سست روی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بھانہ ماڑی کے درجنوں افراد کوہاٹ روڈ پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیامظاہرین کی قیادت تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل رحمان افضل کر رہے تھے۔

مظاہرین کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں ‘ تجاوزات کے خلاف مہم بھی ناکام ہوگئی۔ لوڈ شیڈنگ سے ان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے حکومت علاقے پر توجہ ہی نہیں دیتی۔ مظاہرین نے نصف گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا۔ بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات