بھارت غاصب ملک ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 68سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے،محمد فاروق حیدر

پیر 9 نومبر 2015 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جمو ں و کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود گذشتہ 68سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔نریندر مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور اقلیتوں سے ناروا سلوک کی وجہ سے ہندوستان میں آباد مسلمان اور دیگر اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں،مہنگی ترین انتخابی مہم کے باجود ریاست بہار میں بی جے پی کو شکست اس بات کی غماز ہے کہ مودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو بھارتی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے عہدیداران اور کشمیری تارکین وطن 13نومبر کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر پُر امن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی میڈیا سنٹر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر برطانیہ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ13نومبر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر پُر امن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر برطانیہ کے تمام عہدیداران وکارکنان کوہدایت کی ہے وہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر لندن میں ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے دُنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود گذشتہ 68سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیری تارکین وطن سے بھی اپیل کے وہ 13نومبر کو نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دُنیا کے سامنے ہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جا سکے۔