Live Updates

عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے:مولانا فضل الرحمن

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء) جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ۔دھاندلی کا شور بلا جواز ہے۔ ایاز صادق نے پہلے بھی ایوان کو بطریق احسن چلایا آئندہ بھی چلائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ کہاکہ ایاز صادق ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں۔ اب دھاندلی کاشورمچانا کسی طورپردرست نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی سیاست نہیں عوام کوان کی غیرسنجیدہ سیاست کاسامناہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات