لاہور پر دھند نے چادر تان لی‘شمالی علاقوں میں بارش‘برفباری سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 نومبر 2015 15:36

لاہو/گلگت /چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء) لاہور اور ملحقہ علاقوں پر دھند نے اپنی چادر تان لی ‘ائیر پورٹ پر صبح کے وقت حد نگاہ پانچ میٹر رہ گئی۔ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے‘گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری ‘موسم کی سختی سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں‘محکمہ موسمیات نے کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لاہورمیں دھندنے ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے،جس کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر نظر آنے کی حد5میٹرتھی،دھند کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،موٹروے اور ہائی ویز پولیس نے دھند کے دوران ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے اور تیز رفتاری پر قابو رکھنے کی ہدایت کی ہے -محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو روز کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم کی سختی سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری جاری ہے،پہاڑی علاقوں میں برفباری سے جلانے کی لکڑی اور گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے اکثر شہروں میں بھی موسم سرد ہے۔محکمہ موسمیات نے ایک سے دو روز کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ، ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد‘ بالائی فاٹا‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :