کپل شرما کی نشے کی حالت میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات

پیر 9 نومبر 2015 15:12

کپل شرما کی نشے کی حالت میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)بھارتی ٹیلی ویژن اور بولی ووڈ کامیڈی اداکار کپل شرما حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران نشے کی ذیادتی کے باعث قابو سے باہر ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق اداکار کپل شرما انٹرنیشنل میراٹھی فلم فیسٹیول ایوارڈز2015ء کی تقریب میں چند خواتین کے ہمراہ مدعو تھے۔

(جاری ہے)

مس مالنی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کرنے والی تنیشا مکھرجی، مونالی ٹھاکر اور دوسری متعدد خواتین کے ساتھ اچانک غیر اخلاقی حرکات کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مزید کپل شرما کی اخلاق سوز حرکات کے نتیجے میں انکی گرل فرینڈ پریتی سیموئس تقریب سے چلی گئیں۔اداکار کی طرف سے واقع کے رونما ہونے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس میں اپنی پوزیشن کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اداکار کی طرف سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میں انسان ہوں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اداکار جلد ٹیلی ویڑن پر اس افسوسناک واقع کیلئے مناسب جواز پیش کر سکیں گے اور اپنے غلط رویے پر معذرت کریں گے