وویمن پیکج کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں میں کنٹینر کا ٹھیکہ صرف خواتین کنٹریکٹرکو دیا جارہاہے‘ ڈاکٹر آمنہ امام

پیر 9 نومبر 2015 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)سیکرٹری برائے ترقی خواتین پنجاب ڈاکٹر آمنہ امام نے کہا ہے کہ وویمن پیکج کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں میں کنٹینر کا ٹھیکہ صرف خواتین کنٹریکٹرکو دیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے دفتر میں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر خواتین کے تمام تعلیمی اداروں میں قائم کنٹینر پر صرف خواتین ورکرز کام کررہی ہیں اور مانیٹرنگ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ کنٹین کا نیا ٹھیکہ دیتے وقت صرف خواتین کنٹریکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔