گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ اور گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کو کرسئچین کمیونٹی کو واپس کرنے کی منظوری ،

وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو

پیر 9 نومبر 2015 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھونے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے گورڈن کالج راولپنڈی اور گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کو کرسئچین کمیونٹی کو واپس دینے کی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اس سلسلے میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں تعلیمی اداروں کو کرسئچین کالج کمیونٹی کے حوالے کرنے کی تاریخ طے کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرسئچن کمیونٹی کی طب اور تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :