کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی عروج پر ہے ‘ حق خودارادیت کی تحریک دبانے کیلئے بھارت حریت قائدین کوگھروں میں نظربند کررہا ہے‘ بھارتی افواج کی ظالمانہ سے ریاست کے دونوں اطراف عوام حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این ) پیر سید سرفرازگیلانی کا بیان

پیر 9 نومبر 2015 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) کشمیرکے اندر بھارتی دہشت گردی عروج پر ‘ حق خودارادیت کی تحریک دبانے کیلئے بھارت حریت قائدین کوگھروں میں نظربند کروادیتاہے بھارتی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے ریاست کے دونوں اطراف کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ‘ نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این ) پیر سید سرفرازگیلانی نے کہاکہ بھارتی دہشت گردی کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں دباسکتی بھارتی افواج جموں کشمیر کی عوام پرظلم وستم بند کرے ،عالمی برادری بھارت کی جانب سے سیزفائرلائن اورورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کااقوام متحدہ نوٹس لے ‘ کشمیری عوام بھارت کی اس بزدلانہ حرکتوں سے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہونگے کشمیر کی آزادی ‘ پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کر کے نہتے لوگوں کو شہید کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر اسے کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں پر گولہ باری سے بازرکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :