آزاد کشمیر میں عوامی حکومت نہیں ‘حکومت کے نام پر چور لٹیروں اور بدمعاشوں کا ایک ٹولہ مسلط ہے جس سے چھٹکارا ضروری ہے ‘تعمیر وترقی کے دعوے کرنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے

سابق پولٹیکل سیکرٹری وزیر اعظم آزاد کشمیر رہنماء مسلم لیگ (ن) راجہ محمود احمد خان کی بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 14:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) سابق پولٹیکل سیکرٹری وزیر اعظم آزاد کشمیر رہنماء مسلم لیگ (ن) راجہ محمود احمد خان نے کہا آزاد کشمیر میں عوامی حکومت نے بلکہ حکومت کے نام پر چور لٹیروں اور بدمعاشوں کا ایک ٹولہ مسلط ہے جس سے چھٹکارہ ضروری ہے تعمیر وترقی کے دعوے کرنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے آزاد کشمیر کا سیاہ ترین دور موجودہ مجید دور ہے جس میں نہ کہیں میرٹ ہے نہ قانون اور نا انصاف میرا بس چلتا تو موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو نلک بدر کر دیتا انہوں نے کہا مجید حکومت کسی بھی لحاظ سے ریاست کے مفاد میں نہیں اس لئے اس کومت کا جلد از جلد خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہا اب یہ حکومت اپنے چند حواریوں کے زریعہ افواہ سازی کا کام کر رہی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں ہم برادری ازم اور علاقائی تعصبات کے زریعہ سیاست کے قائل نہیں ہمارے نذدیک تمام علاقے اور تمام برادریاں ایک ہین اور ہم نے مسلم لیگ (ن) تمام برادریوں کا ایک خوبصورت گلدستہ بنا دیا ہے کارکردگی کی باتیں کرنے والی موجودہ حکومت کو الیکشن میں پتہ چلے گا کہ اس کی عوام میں کیا مقبولیت ہے مسلم لیگ (ن) عوام کی جماعت ہے عوام دوستی کی بنیاد پر کامیاب ہو گی اور آنے والے وقت میں عوامی خوشحالی ریاست کی ترقی کے منصوبہ جات پر کام کرے گی

متعلقہ عنوان :