خیبر پختونخواہ حکومت نے یوم اقبال پر چھٹی کے نوٹیفکیشن پر 7 اکتوبر 2014ء کی تاریخ درج کر دی

پیر 9 نومبر 2015 14:39

خیبر پختونخواہ حکومت نے یوم اقبال پر چھٹی کے نوٹیفکیشن پر 7 اکتوبر 2014ء ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)خیبر پختونخواہ حکومت نے یوم اقبال پر چھٹی کے نوٹیفکیشن پر 7 اکتوبر 2014ء کی تاریخ درج کر دی۔ اعلامیہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق 9 نومبر 2015ء کی چھٹی ایک سال قبل ہی دیدی گئی ۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے شدید غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلامیہ کے آخر میں بھی 7 اکتوبر 2014 ء کی تاریخ درج کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اعلامیہ میں 2015ء میں ہونے والی چھٹی ایم سال قبل 2014ء میں ہی دیدی گئی تھی۔