سردار ایاز صادق بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے 20 ویں سپیکر منتخب ،وزیراعظم کی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:38:30 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:38:30 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:38:30 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:37:17 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:37:17 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:37:17 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:32:10 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:05:55 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:05:50 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 14:04:57 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 13:54:54
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

اسلام آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:36 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:38 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:39 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 10:35:10 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:41 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:41 اسلام آباد کی مزید خبریں

سردار ایاز صادق بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے 20 ویں سپیکر منتخب ،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) سردار ایاز صادق بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے بیسویں سپیکر منتخب ہوگئے‘ سردار ایاز صادق نے سپیکر کے انتخاب میں 300 میں سے 268ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا‘ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایک شخصیت کو دو مرتبہ سپیکر قومی اسمبلی بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے بیسویں سپیکر کے انتخاب کے لئے 342رکنی ایوان میں پولنگ ہوئی۔ ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 188‘ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین 46‘ تحریک انصاف 33‘ ایم کیو ایم 24‘ جے یو آئی (ف) 13‘ مسلم لیگ فنکشنل کے 5‘ جماعت اسلامی کے 4‘ مسلم لیگ (ق) کے 2‘ پختونخوا ملی پارٹی کے 4‘ عوامی نیشنل پارٹی کے 2‘ مسلم لیگ ضیاء اور عوامی مسلم لیگ کے ایک ایک رکن سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔

سپیکر کے لئے انتخابات میں پیپلز پارٹی ‘ جمعیت علماء اسلام(ف) ‘ ایم کیو ایم اور فاٹا اراکین نے ایاز صادق کی حمایت میں ووٹ ڈالا جبکہ تحریک انصاف کے اراکین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد نے شفقت محمود کو ووٹ دیا‘ ووٹنگ شروع ہوئی تو وزیراعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کے دیگر اراکین نے باری باری پکارے جانے پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

دن بارہ بجے کے بعد قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے آخری مرتبہ اعلان کیا گیا کہ جس جس نے ووٹ نہیں ڈالا ووٹ ڈال لے جس کے بعد پولنگ کے مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو سردار ایاز صادق 268ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے بیسویں سپیکر منتخب ہوگئے

ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود نے 31ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

ایاز صادق کو ملکی تاریخ میں پہلی بار دو مرتبہ سپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کی کامیابی پر مسلم لیگ (ن) اور ان کے دیگر حامی رہنماؤں کی طرف سے ڈیسک بجا کر اور کھڑے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/11/2015 - 14:37:17 :وقت اشاعت