پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین تقریباً 3سال 9ماہ کے بعدون ڈے میچزکھیلے جائینگے

پیر 9 نومبر 2015 14:32

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین تقریباً 3سال 9ماہ کے بعدون ڈے میچزکھیلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان اور انگلینڈکی ٹیموں کے مابین تقریباً 3سال9ماہ کے بعدون ڈے میچزکھیلے جارہے ہیں ،دونوں ٹیمیں آخر مرتبہ 21فروری2012ء کودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

(جاری ہے)

یہ میچ انگلینڈنے4وکٹوں سے جیتااورسیریزبھی 4-0سے انگلینڈکے نام رہی۔پاکستان نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر237رنزبنائے۔بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈنے49.2اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر241رنزبناکرمیچ جیت لیا۔اب دیکھنایہ ہے کہ پاکستان 2012ء میں انگلینڈکے ہاتھوں ون ڈے سیریزمیں 4-0سے شکست کابدلہ لے پاتاہے کہ نہیں#م ع خ