سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تیاریوں کے سلسلے میں صدیق الفاروق کی صدارت اجلاس کل ہوگا

پیر 9 نومبر 2015 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تیاریوں کے سلسلے میں کل ( منگل ) بمقام دفتر متروکہ وقف املاک بورڈ9کورٹ سٹریٹ لاہور میں چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق کی زیر صدارت انتظامی اجلاس منعقد ہوگا جس میں اہم سکھ رہنماء اور مختلف اضلاع کے ڈی سی او ڈی پی او ،فوج ،رینجرز ،محکمہ داخلہ ، ایف آئی اے ، پولیس واپڈا،امیگریشن، سمیت دیگر انتظامی و سیکورٹی اداروں کے اعلی افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اجلاس 01:00بجے دوپہر چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق ، پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ کے ہمراہ سیکورٹی سمیت دیگر اہم انتظامات کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے۔