ایشیاء کی سب سے بڑی سٹون کرشنگ انڈسٹری کا اعزاز صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کو حاصل ہے‘ چوہدری شیر علی خان

پیر 9 نومبر 2015 14:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے ایشیاء کی سب سے بڑی سٹون کرشنگ انڈسٹری کا اعزاز صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کو حاصل ہے، سٹون کرشنگ ایریا سے حاصل ہونے والے ریونیو کا بڑا حصہ مائنز لیبر کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جارہاہے ، علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ مائنز ورکرز کے لیے ضلع چکوال میں عالمی معیار کا جدید مائنزریسکیواینڈ سیفٹی سٹیشن8کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے ، سرگودھا میں 38کنال اراضی پر مائنز لیبر اور ان کے اہل خانہ کے لیے تمام ضروریات زندگی و سہولیات سے آراستہ مائنز لیبر ویلفیئر کالونی کے قیام کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات یہاں مائنز ویلفیئر ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

۔ڈی جی معدنیات پنجاب، چیف انسپکٹر آف مائنز انجینئر صدیق چوہدری، ڈائریکٹر مائنز ویلفیئر ریاض احمدچوہدری، ڈائریکٹر انوائرمنٹ مائنز افضال احمد بٹ، ڈائریکٹر ریسورس میپنگ الله یار،سینئر ریسرچ آفیسر میاں زاہد محمود و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ مائنز ویلفیئر اقدامات کے تحت مائننگ کے شعبے سے وابستہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو صحت و علاج معالجے کی سہولیات کے پیش نظر تمام ضروری آلات اور سہولیات سے آراستہ 10بستروں کامائنزلیبر ویلفیئر ہسپتال سرگودھاکے نواحی کرشنگ ایریا میں قائم کردیا گیاہے جہاں مائنز ورکرز کو ادویات سمیت علاج معالجے کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال کی تعمیر پر 9کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ ہسپتال کا قیام حکومت پنجاب کے مائنز لیبر فنڈ سے عمل میں لایا گیاہے۔ 20کنال اراضی پر تعمیر شدہ اس ہسپتال میں24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال میں ایمبولینس ، ایکسرے، آپریشن تھیٹر، کلینیکل لیبارٹری، ای سی جی اور ادویات کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ہسپتال سے 5ہزار5سو ورکرز اور ان کے اہل خانہ مستفید ہوسکیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 14کروڑ روپے کی لاگت سے 52کنال اراضی پر مائنز ورکرز ویلفیئر گرلز ہائی سکول کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جہاں 83طالبات زیر تعلیم ہیں۔ تمام طالبات کی مفت کتابیں،یونیفارم اور تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اجلاس میں مائنز ورکرز کی خوشحال، حادثات کی روک تھام، بچوں کے تعلیمی وظائف EOB پنشن، تربیتی ورکشاپ اور کورسز کے اجرا، معدنی وسائل میں اضافے سمیت مختلف فلاحی وترقیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ پنڈدادنخان میں مقامی کوئلہ سے 300میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے کول فائرڈ پاور پراجیکٹ سے نہ صرف بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ علاقہ میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :