پنجاب حکومت ہرشعبے میں تیزی سے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
پیر 9 نومبر 2015 14:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شفافیت، امانت اور دیانت کا اعلی معیار برقراررکھتے ہوئے ہرشعبے میں تیزی سے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ، وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے ملک کوترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،ہماری قیادت نے دہشت گردی، خالی خزانے اور دھرنوں کی سیاست سے خائف ہونے کی بجائے کارکردگی اور محنت کی بدولت مہنگائی، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ پر قابو پایاہے اور دہشت گردی کے عفریت کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولیشن سمٹ2015کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے آبادی میں بے محابا اضافے پر قابو پانے کے لئے جاری مہم کے ذریعے تولیدی صحت کے تصور کو فروغ دیا ہے اور پنجاب میں مرکزی حیثیت ماں بچے کی صحت کو دی گئی ہے۔اس مقصد میں کامیابی کے لئے معاشرے کے سماجی ، معاشی اور مذہبی پہلوؤں کو بھی مدنظررکھا گیا ہے ۔
ڈاکٹروں اور ان کے دواخانوں کی اس مہم میں شمولیت کے علاوہ این جی اوز کی سروسز بھی حاصل کی جارہی ہیں نیزسول سوسائٹی، سرکاری و غیر سرکاری شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد،پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اورنرسز ، حکماء ، ہومیوپیتھک معا لجین وغیرہ شامل ہیں ۔فیملی پلاننگ سے متعلقہ علم و آگاہی اورموثر ابلاغ سے مزین معلومات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں ۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے انکشاف کیا کہ آبادی کے کنٹرول سے متعلقہ پیغام میں مردکی شمولیت، صنفی برابری ، سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی اور چھوٹے خاندان کا تصورعام کرنے میں حیران کن کامیابی مل رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.