مقبوضہ کشمیر ، نوجوان کی شہادت کے خلاف احتجاج جاری ، بھارتی فوج کا لاٹھی چارج،متعدد کشمیری زخمی

پیر 9 نومبر 2015 13:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی شہادت پرسرینگر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی شہادت پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے مظاہرین لاٹھی چارج کیا جس دوران کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ مودی کے دورہ کشمیر کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا تھا۔گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان کشمیری کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی۔حریت رہنماوٴں کی کال پر لال چوک سمیت متعدد علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سیں کڑوں افراد حیدر پورہ، پٹن، چاڈورہ، بارہ مولہ اور سوپورمیں گلیوں میں نکل آئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر بھارتی فوج نے بھارت مخالف مظاہرین پر چڑھائی کردی اور فائرنگ کر کے ایک معصوم کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو قید و بند میں رکھ کر حق خودارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتا۔ شہید ہونے تک کشمیر بھارتی تسلط کے خلاف پر امن جدوجہد کرتے رہیں گے۔