ہارون آباد‘ مسلم لیگ ضیاء وائیٹل گروپ کے حاجی یاسین کے چیئر مین بلدیہ بننے کے احکامات یقینی ہو گئے

پیر 9 نومبر 2015 13:43

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)بلدیاتی الیکشن میں واضع کا میابی کے بعد مسلم لیگ ضیاء وائیٹل گروپ کے چیئر مین سابق تحصیل ناظم حاجی یاسین کے چیئر مین بلدیہ بننے کے احکامات یقینی ہو گئے اور انھیں چیئر مین بلدیہ بننے کے لئے مطلوبہ کو نسلرز (ووٹرز)کی واضع تعداد کی حمایت حاصل ہے جبکہ وائس چیئر مین بلدیہ لیبر کونسلر ،خاتون کونسلر،اقلتی کونسلر بھی مسلم لیگ ضیاء گروپ سے ہوں گے گزشتہ روز بندھن میرج ہال میں حاجی یسین کی جانب سے وائیٹل گروپ کے بلد یاتی ٹکٹ ہولڈر امیدوارن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا حالیہ الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ضیاء کے نامزد امیدوار کو واضع اکثیریت سے مینڈیٹ سے ہم کنار کیا تھا میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے متوقع چیئر مین حاجی محمد یسین نے کہا ہم نے ہمیشہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی عوامی بھلائی اور شہر کی تعمیرو ترقی دکھی انسانیت کی خد مت پہلے سے بھی بڑھ کر کریں گے بلدیاتی الیکشن میں وائیٹل گروپ کے امیدوارن کوکامیاب کروانے پر اہل علاقہ کی عوام اور کار کنان کا ممنون مشکور ہوں ۔