آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 سال سے گابا کے مقام پر ناقابل شکست

پیر 9 نومبر 2015 13:43

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 سال سے گابا کے مقام پر ناقابل شکست

برسبین۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 سال سے گابا کے مقام پر ناقابل شکست ہے، کینگروز نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 208 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر گابا میں 20 ویں فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو اس مقام پر آخری بار 1988 میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 1988 سے اب تک ہونے والے 27 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نے 20 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 7 میچ ڈرا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :