حویلی لکھا‘ غیر رجسٹرڈ ہاو‘سنگ وکمرشل اسکیموں کا غیرقانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا

پیر 9 نومبر 2015 13:42

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) غیر رجسٹرڈ ہاو‘سنگ وکمرشل اسکیموں کا غیرقانونی دھندہ عروج پر،گاہکوں کو مختلف منصوبوں ،کارپیٹ روڈ،گیس ،بجلی اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کے چکنے چپٹے خواب دیکھا کر غیر رجسٹرڈ شدہ پراپرٹی ڈیلر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور کنگال کرنے میں مصروف،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے بھی رشوت لیکر اپنی آنکھیں بند کرلیں۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا میں اِن دنوں پراپرٹی ڈیلروں کا دھندہ عروج پر جا پہنچا ہے پراپرٹی ڈیلر زرعی رقبہ اونے پونے داموں کسانوں سے ہتھیا کر اِس رقبہ پر ہاو‘سنگ اور کمرشل اسکیموں کا جھانسہ دیکر گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اسکیم پر بجلی،گیس ،فول پروف سیکورٹی جیسے سہانے خواب دیکھا کر فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی اِن نا م نہاد پراپرٹی ڈیلروں سے پیسوں کی وصولی پر اِن کے دستِ راست بن چکے ہیں اور انہیں لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،دوسری طرف حویلی لکھا میں جاری اکثروبیشتر یہ اسکیمیں ٹی،ایم،اے سے غیر منظور شدہ ہیں تاہم ان کی روک تھام کرنے والا کوئی نہیں ۔