جمی نیشم کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں سے آؤٹ

پیر 9 نومبر 2015 13:36

جمی نیشم کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں ..

برسبین۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیمز نیشم فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ جیمز نیشم کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیمز نیشم کے متبادل کے طور پر فاسٹ باؤلر مچل میک کلینگھن کو طلب کر لیا گیا ہے اور وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم جوائن کر لیں گے۔ واضح رہے کہ جیمز نشیم کمر کی تکلیف کے باعث رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 13 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔